پاکستان ڈراما انڈسٹری کے سینئر اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے۔
اداکار کے انتقال کی خبر سب سے پہلے ادکار عمران اسلم نے فیس بک پر شیئر کی جہاں انہوں نے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ ہر بارکام کرکے بہت اچھا لگا، ایک کے بعد ایک قیمتی لوگ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں ’۔
تاہم اداکار کے انتقال کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔

طارق جمیل پراچہ کی ڈراما انڈسٹری میں لازوال اداکاری اور محنت کی وجہ سے انہیں اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائےگا۔
ابتدائی طور پر طارق جمیل پراچہ نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) سےبطور پروڈیوسر اپنے کریئر کا آغاز کیا، ان کا پہلا ڈرما ’آنچ‘ بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوا۔
پی ٹی وی سے بطور پروڈیوسر کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے ’دل مومن‘، ’چھوٹی سی زندگی‘ ، ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘، ’سات پردوں میں‘، ’اران‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ جیسے مشہور ڈراموں میں ادکاری کی۔
اظہار تعزیت
اداکار کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے ا فسوس کا اظہار کیا ۔
فیصل قریشی نے لکھا کہ ’اللہ حافظ سر، اللہ پاک درجات بلند فرمائے‘۔

نامور اداکار و پروفیسر دانش نواز نے بھی اداکار کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا’۔










