بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سری نگر،با بائے حریت سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی عبدالعزیز خان انتقال کرگئے،آبائی قبرستان میں سپرد خاک

سرینگر ( نیوزڈیسک)با بائے حریت سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی اور جمو ں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنماءمحمد یاسین بٹ کے ماموں عبداعزیز خان سرینگر کے لال بازار علاقے میں اتوار کی شب انتقال کرگئے،ان کی عمر 90 سال سے زائد تھی ،مرحوم کی نماز جنازہ پیر کی صبح نو بجے ان کے آبائی علاقے لال بازار سرینگر میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی،کل جماعتی حریت کانفرنس ،ماس موومنٹ ، تحریک مزاحمت،تحریک حریت جموںوکشمیر کے سرکرہ رہنماوں کے علاوہ سیاسی ،مذہبی ،دینی ،سماجی جماعتوں کے قائدین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، بعد میں مرحوم عبدالعزیز خان کو محلہ بٹہ شاہ لال بازار کے مقامی قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا،مرحوم عبدالعزیز حان عرف مولوی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے رکن بھی تھے اور جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے اکثرسابق امراءکے ساتھ ان کا قریبی تعلق رہا،انہوں نے اپنی پوری زندگی جماعت اسلامی کے لئے وقف کی ہوئی تھی، بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے او ر 70 سا ل سے زائد جماعت اسلامی کے ساتھ تحریک آزادی سمیت دینی و مذہبی خدمات انجام دیتے رہے ،جماعت اسلامی کے رہنماوں سمیت مختلف سیاسی ،مذہبی ،دینی اور سماجی رہنماوں نے عبدالعزیز خان کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔