بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟جانیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافہ رکنے اور بتدریج کمی کے رجحان، ایکسپورٹرز کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں موصول ہونے والی اپنی برآمدی آمدنی کو بھنانے کے بعد رسد بڑھ جانے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاؤ کے باوجود روپے کے مقابلے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 185 روپے اور 184 روپے سے بھی نیچے آگئے۔کاروباری دورانیے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ بھی 182 روپے سے نیچے آگئے تھے لیکن اتار چڑھاؤ کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 91 پیسے کی کمی سے 182.01 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 183.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔