لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے مختصر ویڈیوز کا فیچر ریلز متعارف کروایا تھا جو کافی مقبول ہوا جس کو دیکھتے ہوئے انسٹاگرام کی جانب سے ریلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچر پیش کردیے گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انسٹاگرام ریلز کو کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے،عام عوام کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی انسٹاگرام ریلز کا استعمال کرتی ہے ۔ریلز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئےمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے ریلز کو شیئر اور ایڈٹ کرنے کے مراحل کو اب کافی آسان اور بہتر بنادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب سے پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئے فیچرز کے تحت مزید ایموجیز اور (GIFS ) اب ویڈیو ایڈیٹر میں شامل کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ٹرینڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے ،یعنی یوزر ویڈیو ایڈٹ کرتے وقت مقبول ریلز ٹرینڈ میں بھی اپنی ویڈیو کو شامل کر سکیں گے۔
اسی طرح ویڈیو کے انسائٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، یعنی کہ اب صارفین نوٹی فکیشنز کے ذریعے یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کتنے لوگوں نے انہیں فالو کیا۔علاوہ ازیں یہ بھی دیکھاجاسکے گا کہ فالو نہ کیے جانے کتنے افراد نے انکی ویڈیوز کو دیکھا۔اس کے علاوہ صارفین از خود تجویز کردہ ہیش ٹیگز کوریلز شیئر کرتے ویڈیو کا حصہ بنا سکیں گے۔









