مکہ مکرمہ: رمضان المبارک کی 27 ویں شب حرمین شریفین میں 25 لاکھ افراد کا روح پرور اجتماع ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں کونمازیوں سے بھرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رمضان المبارک کی 27 ویں شب جسے لیلۃ القدر بھی کہا جاتا ہے مسجد الحرام اورمسجد نبویﷺ میں 25 لاکھ سے زائد زائرین نے عبادات اور دعائیں کیں۔

Night 27 || Streets fully packed with Pilgrims in Masjid Al Haram during Taraweeh. pic.twitter.com/xAjslLwgrZ
— The Holy Mosques (@theholymosques) April 17, 2023
حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین عمرہ اور نمازیوں کے لیے 118 گیٹس بنائے گئے تھے جن میں 3 گیٹس عمرہ زائرین جبکہ 68 سے نمازیوں کو داخلے کی اجازت تھی۔ مسجد الحرام کے 50 دروازوں کو ایمرجنسی کے لیے مخصوص کیا گیا تھا جبکہ 40 اندرونی دروازے بنائے گئے تھے۔
Night 27 || Streets of Masjid Al Haram during Taraweeh today. pic.twitter.com/LV77OSeo5q
— The Holy Mosques (@theholymosques) April 17, 2023
ادارے کی جانب سے زائرین کو آمد ورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 ہزار ریگولراور 3 ہزار الیکٹرک گاڑیاں اوربسیں فراہم کی گئیں۔ مسجد الحرام میں 4 ہزار ورکرز نے صفائی کے فرائض انجام دئیے۔ مسجد الحرام کی صفائی کے لیے 15 ہزار لیٹر جراثیم کش محلول کا استعمال کیا گیا۔








