مدینہ منورۃ /ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف مسجد نبویؐ پہنچ گئے جہاں انہوں نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب دعاؤں اور عبادات میں گزاری. پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ قیام الیل کے لئے مسجد نبویؐ پہنچے جہاں انہوں نے شبِ قدر کے حوالے سے عبادات ادا کیں. سابق وزیراعظم نے مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں.











