بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چہرے پر نمودار ہونیوالی علامات جو ہائی کولیسٹرول کی وجہ ہوتی ہیں

جسم میں ہائی کولیسٹرول کا بڑھ جانا آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہے، جس سے آپ کی طبیعت میں ناصرف سستی بلکہ جسم میں درد بھی رہتا ہے لیکن ہائی کولیسٹرول کے اثرات صرف باڈی پر نہیں بلکہ چہرے پر بھی نمایاں ہوتے ہیں۔

ہائی کولیسٹرول کی تشخیص خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ ایسی کون سی نشانیاں ہے جو ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے آپ کے چہرے پر مرتب ہوتی ہیں جو نا صرف ایک خطرے کی گھنٹی ہے بلکہ چہرے کی خوبصورتی کو بھی ماند کردیتی ہے۔

فائل فوٹو

آگر آپ کی آنکھوں کی پلکوں کے گرد پیلے رنگ کے دانے یا دھبے نما بننا شروع ہوجائیں تو یہ ہائی کولیسٹرول کی علامت ہوسکتی ہے جسے  زینتھیلاماس کہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان دانوں میں ویکس بھر جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی شکل ابھری ہوئی ہوتی ہے۔

کورنیل آرکس(​Corneal arcus):​

فائل فوٹو

آنکھوں کے کورنیا کے گرد سفید لائن بن جائے تو  یہ بھی ہائی کولیسٹرول کی علامت ہوسکتی ہے۔

امریکا کے ہارٹ، لنگس اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ کا ماننا ہے کہ  قورنیہ آرکس ہائی کولیسٹرول کی ایک بڑی علامت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جن کے خاندان میں ہائی کولیسٹرول کا مسئلہ ہو انہیں قورنیہ آرکس ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

ایرپٹو زنتھوما (Eruptive xanthoma):

فائل فوٹو

ماہرین طب کے مطابق آنکھوں کے علاوہ آگر آپ کے گالوں، ماتھے پر بھی نارنجی رنگ کے دانے بنیں تو یہ آپ کو ہائی کولیسٹرول کے لیے خبردار کرتے ہیں۔