بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوران پرواز جہاز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ، بوتلیں چل گئیں ، پھر پائلٹ نے کیا کیا ؟ ویڈیو وائرل

جنیوا(ویب ڈیسک )کوئنز لینڈ سے آسٹریلیا کے شمالی علاقہ کیلئے اُڑان بھرنے والی پرواز میں چار مسافروں نے آپس میں شدید لڑائی شروع کر دی جس کے باعث جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروانا پڑی تاہم بعدازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔

آسٹریلین فیڈرل پولیس کے مطابق ہمیں ایک کال موصول ہوئی کہ فلائٹ میں کچھ مسافر آپس میں جھگڑ پڑے ہیں جس کے باعث جہاز کو واپس موڑ کر کوئنز لینڈ اتارنا پڑا ، جہاں پر خاتون کو حراست میں لیا گیا ۔خاتون کو جہاز سے اتارا گیا اور اس کے خلاف غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر کارروائی کی گئی ۔لیکن جب جہاز نے واپس اڑان بھری تو اسی گروپ نے پھر سے لڑائی شروع کر دی اور جہاز کی کھڑکی پر بھی وار کیا ، تاہم جہاز جب اپنی منزل پر پہنچا تو ان 23 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا جس نے دیگر مسافروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالا ۔جبکہ ایک اور 22 سالہ شخص کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ مسافر آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ بوتلوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہاہے ۔