اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔
اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا، وزیراعظم شہبازشریف پر 180 اراکین نے اعتماد کااظہار کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں،ایک مرتبہ پھر معززایوان نے مجھے 180 ووٹ دیئے،دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ اداکرتا ہوں،آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہوں،خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل، خالد مگسی کا شکرگزار ہوں۔









