نیویارک: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ فلم میں اپنی پرفارمنس کے بعد میٹ گالا 2023 میں ڈیبیو دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیورک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں ہالی ووڈ کے میٹ گالا 2023 کا رنگا رنگ میلا سجا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شریک ہوئی ہیں۔
The one and only Alia Bhatt arrived hand-in-hand with @prabalgurung at the #MetGala pic.twitter.com/Pwu5FF1OPf
— Golden (@netflixgolden) May 1, 2023
تقریب کے لیے عالیہ نے موتیوں سے مزین بغیر آستین کے سفید گاؤن کا انتخاب اور اس خوبصورت سفید گاؤن میں کسی شہزادی کی طرح میٹ گالا 2023 میں اپنا ڈیبیو دیا۔
میٹ گالا میں عالیہ بھٹ کے خوب چرچے رہے اور اداکارہ کے غیر ملکی مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے انہیں پکارتے نظر آئے۔
Real life princess OMG! 🥹❤️ Her trail, her bow, her gloves, her hair, literally everything is PERFECT!!!!! @aliaa08 ALIA BHATT MET GALA pic.twitter.com/DlatHxIX8B
— Shivangi Sharma (@ItsShivAngiS) May 1, 2023
سوشل میڈیا پر بھی عالیہ بھٹ کے میٹ گالا ڈیبیو کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی خوبصورتی نے گوروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
https://twitter.com/LaghbhagFine/status/1653164283440812033?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1653164283440812033%7Ctwgr%5Ea354fe57c911538ef325da5a6d5004dc38763646%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2476605%2F24
یاد رہے کہ حال ہی میں عالیہ بھٹ نے فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دیا ہے جو رواں سال 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔









