بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں اسکول ٹیچر کی سالگرہ منانے کے دوران 22 طلبہ بے ہوش

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ٹیچر کی سالگرہ منانے والے 22 طالبعلم بے ہوش ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے جنوب میں واقع اسکول کے بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسپتال پہنچی اور ہوش میں آنے والے طلبہ سے پوچھ گچھ کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سالگرہ کے جشن کے دوران غلطی سے خوشبو والے اسپرے کی جگہ کالی مرچوں کا اسپرے کردیا گیا تھا جس کے باعث بچوں کی آنکھوں میں مرچیں لگیں اور وہ بے ہوش ہوگئے۔