خانیوال(وقار پراچہ )قومی باسکٹ بال ٹیم کے نیشنل کیمپ کے لیے خانیوال کے رانا حمزہ سلیکٹ ہوگئے۔ کیمپ کا آغاز کل سے حمیدی ہال پاکستان سپورٹس بورڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیل کے مطابق مالدیپ میں ہونے والے 4 ملکی باسکٹ بال ایونٹ کے لیے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نےٹرائل پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں کروائے۔ ملک بھر سے سینکڑوں پلئیرز نے شرکت کی۔ مسلسل 4 روز ٹرائلز کے بعد 25 پلئیرز کو نیشنل کیمپ کے لیے منتخب کیا۔منتخب ہونے والے پلئیرز میں خانیوال کے رانا حمزہ بھی شامل ہیں۔ خانیوال سے پہلی بار کوئی پلئیر نیشنل کیمپ میں پہنچا۔ رانا حمزہ کا کہنا ہے کہ یہ سب ماں باپ کی دعاوں اور کوچ عثمان پراچہ و مبشر عزیز کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔
خانیوال: باسکٹ بال ٹیم کےنیشنل کیمپ کے لیے رانا حمزہ منتخب، کل سے کیمپ کا آغاز ہوگا








