بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ ،چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیرصدارت نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ،مختلف امور پرتبادلہ خیال

کوئٹہ(ممتاز رپورٹ)34 ویں نیشنل گیمز اس سال کوئٹہ میں منعقد ہوں گی،گیمز میں 34 کھیلوں کے اتھلیٹس مقابل ہونگے ،شہر میں نیشنل گیمز کے انعقاد کے لیے مقابلوں کے میدانوں کی تیاری ،کھلاڑیوں کے قیام اوردیگر انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے معاملات کوحتمی شکل دی گئی ،نیشنل گیمز صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں منعقدہوں گی ، گیمز کی مشعل 14 مئی کو میزبان شہر کوئٹہ پہنچے گی ، مشعل نے سفرکا آغاز کراچی میں بابائے قوم کے مزار سے کیا ، مشعل پشاور ، اسلام آباد ، مظفر آباد اور لاہور سے ہوتی ہوئی بلوچستان پہنچے گی، بلوچستان میں 19 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہوگا ، 34 ویں نیشنل گیمز میں 34 کھیلوں کے اتھلیٹس مقابل ہونگے