پشاور(سپورٹس رپورٹر)ملاکنڈ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے سوات سپورٹس کمپلیکس میں ریجنل سپورٹس آفس میں آر ایس او محمد شکیل کی آبزرویشن میں ہونیوالے اجلاس میں نئے عہدیداروں کا چار سال کے لئے انتخاب کیا گیا جس کے مطابق شیر افضل چیئرمین‘ شاہد عمران صدر‘ حمزہ عباس جنرل سیکرٹری‘ سہیل سلطان سینئر نائب صدر‘امان الدین نائب صدر‘ واجد علی نائب صدر‘حسنین محمد خزانچی اور امجد علی ایسوسی ایٹ سیکرٹری شامل ہیں اس موقع پر صدر کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد‘ جنرل سیکرٹری محمد علی‘ انٹرنیشنل کوچ سرمد شباب اور مینجر طیفور زرین بھی موجود تھے۔ نومنتخب عہدیداروں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ کھیل کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ڈویژن میں سائیکلنگ کے فروغ و ترقی کے لئے کام کریں گے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کے لئے کوششیں کریں گے تا کہ سائیکلسٹس کو آگے آنے کے مواقع ملیں۔
پشاور،ملاکنڈ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات، شیر افضل چیئرمین‘ شاہد عمران صدرمنتخب








