پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے ایک میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں تماشائی بیٹر شان مسعود کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی فیلڈنگ کے دوران جب شان مسعود اسٹینڈ کی طرف چلتے ہوئے آرہے ہوتے ہیں تو لوگ انہیں ‘پرچی پرچی’ کہہ کر بلاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر شان مسعود نے تو فی الحال کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا البتہ ساتھی کھلاڑی افتخار احمد ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔
Is video ko dekh ke bohat afsoos hua. Aisay taunts ka shikaar mein khud bhi raha hoon. @shani_official is one of the most hardworking & fittest player in the team with amazing work ethics. He has earned his spot through various performances & a lot of runs https://t.co/9hj9JbDrmt
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) May 8, 2023
افتخار احمد نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے طعنوں کا شکار میں بھی رہا ہوں، شان مسعود بہت محنت کرنے والا کھلاڑی ہے، وہ اپنی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں ہیں، شان نے ٹیم میں جگہ اپنی کارکردگی اور بے شمار رنز کرنے کی وجہ سے بنائی ہے۔
واضح رہے کہ شان مسعود ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کچھ خاص پرفارمنس نہیں دے سکے۔









