اسلام آباد(ممتازنیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے توڑ پھوڑ پر دو مقدمات درج کرلیے۔ مقدمات تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج کیے گئے ،مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنا شامل ہیں۔بلوا کرنے کی دفعات بھی ایف آئی آر کا حصہ ہے۔مقدمات میںپی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور درجنوں نامعلوم کارکن ملزم نامزد کردیئے گئے ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، اسلام آباد پولیس نے دو مقدمات درج کرلئے








