پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سابق کرکٹرز محمد حفیظ اور وقار یونس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
منگل کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حامیوں اور عمران خان کے مداحوں کی طرف سے ان کے لیے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔
محمد حفیظ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو دردناک اورقابل مذمت عمل قرار دیا گیا ہے۔
Painful & condemnable act @ImranKhanPTI #ImranKhanArrest https://t.co/Hv0ILjVVej
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) May 9, 2023
دوسری جانب وقار یونس نے بھی عمران خان کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا ہم آپ کے بالکل پیچھے ہیں کپتان، آخر میں ناانصافی ہی آزادی پیدا کرتی ہے۔
ساتھ ہی وقار یونس نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
Right behind you Skipper♥️.
Injustice at the end produces independence.More Power to you @ImranKhanPTI Lets protect our Leader & freedom #PakistanZindabad. pic.twitter.com/69gQYjqshB— Waqar Younis (@waqyounis99) May 9, 2023
انہوں نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور لکھا آئیے اپنے رہنما اور آزادی کی حفاظت کرتے ہیں۔









