اسلام آباد(ممتاز نیوز )صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی نے کہاکہ آج میں نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان سے فون پر بات کی۔ دونوں عمران خان کی گرفتاری، اُن کی صحت، سلامتی اور اُن کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر پریشان تھیں، انہوں نے کہا کہ اُن کی رہائی تک لوگ پُر امن احتجاج کریں،بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں ثمینہ علوی نے کہاکہ میں نے انہیں تسلی دی اور میری اور صدر کی جانب سے فکر مندی، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا پیغام دیا۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ صدر مملکت، عمران خان کی صحت اور سلامتی یقینی بنانے کے حوالے سے کوشاں ہیں۔










