گلاسگو: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور اس کے نتیجے رونما ہونے والے سیاسی منظر نامے کو پریشان کن صورتحال قرار دیا ہے۔
The situation in Pakistan, a country very close to my heart, is deeply disturbing. We stand with others in the international community calling for calm, and importantly for respecting the principles of the rule of law and democracy.
— Humza Yousaf (@HumzaYousaf) May 10, 2023
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ (سیاسی) صورتحال بہت مایوس کن ہے، پاکستان میرے دل کے قریب ہے، ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں جو پاکستان میں صبر و تحمل پر مشتمل رویے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ بہت ضروی ہے کہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے اصولوں کا احترام کیا جائے‘۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پرتشدد واقعات کے بعد فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں 11 اور 12 مئی کو تمام تعلیمی اداروں بشمول سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔









