اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرخرم دستگیرنے کہاہےکہ کابینہ میں پی ٹی آئی پرپابندی کا معاملہ زیربحث آیااور کابینہ کا اب تک کافیصلہ ہے کہ پارٹی پر پابندی حل نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاریکارڈ 2014 سے گھیراؤجلاؤکا چل رہاہے، پولیس والے وارنٹ لے کرجائیں تو یہ پٹرول بم پھینکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری قانونی معاملہ ہے،عدالت نے بھی اسے قانونی قراردیا،پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے گھیراؤجلاؤاور توڑپھوڑکاکوئی جوازنہیں بنتا، بتایاجائے ایمبولینس کو کیوں جلایاگیا؟
کابینہ میں پی ٹی آئی پرپابندی کا معاملہ زیربحث آیا،اب تک کافیصلہ ہے یہ حل نہیں،خرم دستگیر








