جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور سینئر نائب صدر محمودالحق ڈوگر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹیآئی کارکنوں کی طرف سے جلاﺅ گھیراﺅ اورتوڑپھوڑخصوصاً جی ایچ کیواور کورکمانڈرہاﺅس لاہور پرحملوں کے واقعات کی مذمت اوران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ ایسے واقعات عالمی سطح پر پاکستان کےلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدداحتجاج پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے(ن)لیگ سعودی عرب کے رہنماﺅں شیخ سعید اور محمود الحق ڈوگر نے اپنے بیان میں کہاکہ نیب نے عمران خان کی گرفتاری ان کے خلاف بدعنوانی کے ایک پرانے مقدمے میں عمل میں لائی ہے جس میں وہ پیش نہیں ہورہے تھے،پی ٹیآئی کا اس گرفتاری کوانتقامی کارروائی سے جوڑناسمجھ سے بلاترہے۔انہوں نے کہاکہ قانونی لڑائی عدالتوں میں لڑی جانی چاہئے جس طرح اس سے پہلے مسلم لیگ(ن)کے رہنماﺅں نے کیا،انہوں نے کہاکہ ملک میں پرتشدداحتجاج خصوصاً فوجی املاک پرحملوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تشویش لاحق ہے،ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے جو عالمی سطح پرملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے جلاﺅگھیراﺅاور توڑپھوڑپربیرون ملک مقیم پاکستانی تشویش میں مبتلاہیں،رہنمامسلم لیگ(ن)سعودی عرب








