اسلام آباد (ممتازنیوز) پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی کارکنان نےتھانہ ترنول پر جدید اسلحہ سےحملہ کیا گیا۔متعلقہ ایس ایچ او وائلرس سیٹ پر افسران سے ہدایات اور مدد مانگتے رہے۔متعلقہ ایس ایچ او کو وائلرس پر بروقت جواب نہ دیا گیا۔تھانہ ترنول کی پولیس کو مشتعل کارکنان نے تھانے کی چار دیواری میں محصور کیے رکھا۔تھانہ ترنول پولیس نے کم نفری ہونے کے باوجود مشتعل کارکنان کو بہترین حکمت عملی سے منتشر کیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری، تھانہ ترنول پر جدید اسلحہ سےحملہ








