بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

القادر ٹرسٹ کرپشن پر جواب مانگاگیا تو پورے پاکستان کو آگ لگا دی،یہ عمران خان نہیں عمران ٹھاکرے لگ رہا ہے، طلال چودھری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے نام پر آپ چوری چھپانا چاہتے ہیں ،جواب مانگاگیا تو پورے پاکستان کو آگ لگا دی،یہ عمران خان نہیں عمران ٹھاکرے لگ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما طلال چودھری کاکہناتھا کہ پاکستان کووہ دن دکھایا گیا جو دشمن بھی نہ کر سکے ،سزا دینے کے بجائے ثاقب نثار نے اس شخص کو صادق و امین قرار دیا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ شہدا کے ساتھ آپ کی کیا لڑائی ہے؟آپ نے شہداکی یادگاروں کو بھی نہیں چھوڑا،یہ عمران خان نہیں عمران ٹھاکرے لگ رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ یہ بلوائیوں کی جماعت ہے، سیاسی پارٹیاں ایسی نہیں ہوتیں،یہ سمجھتے ہیں شاید قانون ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا،ان کے ساتھ لاڈ اور پیار نے پاکستان کو یہاں تک پہنچا دیا۔

طلال چودھری نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کے نام پر آپ چوری چھپانا چاہتے ہیں ،جواب مانگاگیا تو پورے پاکستان کو آگ لگا دی،عمران خان کو پاکستان پر سازش کے تحت مسلط کیاگیا، عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔