لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)سیشن کورٹ لاہور نے انتشار انگیز گفتگو کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی اور فوادچودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 23 مئی تک توسیع کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ میں سڑک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ میں شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی اور فوادچودھری عدالت میں پیش نہ ہوئے ،عدالت نے دونوں رہنماﺅں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے فوادچودھری اور شاہ محمود کی ضمانت میں 23 مئی تک توسیع کردی ۔









