راولپنڈی(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی گرفتاری پر شہر میں ہنگامے ،توڑ پھوڑ کے کیسزمیں فیاض الحسن چوہان کی عبوری ضمانت منظورکرلی،جج حامد حسین نے 18مئی کو مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت عدالت نے گرفتار65 ورکرز کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا بھی مستردکر دی اورمختلف تھانوں کی حدود سے گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں بھی دائر کردی گئی،پولیس وین میں کارکنوں نے نعرہ بازی کی، پی ٹی آئی وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی ،انسداددہشتگردی عدالت نے ہر گرفتار کارکن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔









