بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی

اسلام آباد(صغیر چوہدری )سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے احتجاج کے لیے درخواست ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صدر مسلم لیگ ن اسلام آباد اور ملک ابرار کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پورے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے کارکن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے درخواست میں احتجاج کا لفظ شامل ہے دھرنے کا تذکرہ شامل نہیں ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ابھی اجازت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا واضح رہے کے جڑواں شہروں میں اس وقت دفعہ 144 کا نفاذ ہے جسکے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے جمع ہونے پر پابندی ہے اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہے اس کے علاوہ جلسے جلوسوں ۔احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں پر بھی مکمل پابندی ہے ۔