بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوریا مقبول جان 2 بجے لاہورہائی کورٹ میں طلب

لاہور(ممتازنیوز )لاہور ہائی کورٹ نے اوریا مقبول جان کو آج دو بجے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا جسٹس عالیہ نیلم نے انہیں اپنی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے

لمعروف دانشور اینکر اور لاہور ہائی کورٹ کے لائف ممبر اوریا مقبول جان کو گھر سے اغوا کرنے پر اغوا اور حبس بے جا کی درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ خاتون جسٹس عالیہ نیلم نے کی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا کہ
اوریا مقبول جان کو آج دو بجے ان کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش کیا جائے
اوریا مقبول جان کی طرف
سنئیر ایڈووکیٹ عرفان ملک تحریک انصاف کے وکیل رہنما عامر جلیل صدیقی اور عمر عامر صدیقی پیش

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اوریا مقبول جان کو آدھی رات کو مبینہ طور پر رینجرز اہلکاروں نے بلا وارنٹ زبردستی اغوا کر لیا تھا