اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر ججز کے خلاف ریفر نس لانے کی تحریک منظور کرنے کے بعد کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں تحریک کی منظوری کے بعد ریفرنس کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محسن شاہنواز رانجھا ، خورشید جونیجو ، شہناز بلوچ، اور صلاح الدین ایوبی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جناح ہاﺅس پر حملے ، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرا ر داد بھی منظور کر لی گئی ہے ۔









