اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام تمہاری دہشت گردی ،ملک دشمنی کا حصہ بننے کو تیار نہیں ،عمران خان کسے تیار رہنے کو کہہ رہے ہیں، دہشت گرد ، مسلح جتھے اور غنڈے تو قانون کے مطابق گرفتار ہیں عمران خان کسےآواز دے رہے ہو؟ شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے تو گرفتار ہوچکے ہیں،پیر کواپنے بیان میں مریم اورنگزیب نےکہاکہ کسے آواز دے رہے ہو، حساس سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے والے دہشت گرد تو گرفتار ہیں مساجد، سکولوں، مویشی منڈیوں اور مریضوں کو سڑک پر اتار کر ایمبولینسز کو جلانے والے تو گرفتار ہیں، اب کس کو آوازیں دے رہے ہو؟تم آرام سے زمان پارک میں بیٹھو، جو آگ تم نے لگانی تھی لگالی، دوبارہ آگ نہیں لگانے دیں گے ،عوام ملک دشمنوں، دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کو مسترد کر چکی ہے
عوام تمہاری دہشت گردی ،ملک دشمنی کا حصہ بننے کو تیار نہیں ،مریم اورنگزیب








