بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9 مئی کے سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار، واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ موجودہ مشکل معاشی صورتحال میں وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا،9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، 9 مئی کے سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے،منگل کوپریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کی پوری سیاست انتشار، فساد اور ملک دشمنی پر مبنی ہے،عمران خان نے ڈی چوک پر قبریں کھودیں، سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے لٹکائے پی ٹی وی پر حملہ کیا، عمران خان نے اپنے کارکنوں کو پی ٹی وی پر حملے پر شاباش دی،پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کو اگر سزا مل جاتی تو آج ایسے واقعات نہ ہوتے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ مراد سعید اور یاسمین راشد حالات خراب کرنے کی ہدایات جاری کر رہے تھے، کیا وہ ایجنسی کے بندے ہیں؟عمران خان نے عدالت کے کمرے سے پیغام دیا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو 9 مئی سے زیادہ ردعمل آئے گا، عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر بھی یہی کام کرتے تھے، ان سے کوئی سوال کرتا تھا تو اس کی پسلیاں توڑی جاتی تھیں، اسے سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا جاتا۔
انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو جو انہوں نے کیا وہ کسی دہشت گرد نے بھی نہیں کیا، عمران خان نے جی ایچ کیو پر حملہ کروایا،پاکستان کی محب الوطن جماعتیں انصاف اور عدل کو بچانے کے لئے سیاسی ردعمل دیتی ہیں، یہ سیاسی ردعمل قوم نے کل شاہراہ دستور پر دیکھا ہے، کل کے احتجاج میں عوامی ردعمل تھا، شاہراہ دستور پر اہم عمارتیں ہیں، کسی بھی جگہ کوئی نقصان نہیں پہنچا، پتہ تک نہیں ہلا۔