بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسد قیصر نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2درخواستیں دائر کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے عبوری و حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 درخواستیں دائر کر دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 2 درخواستیں دائر کیں جن میں سے ایک حفاظتی ضمانت اور دوسری عبوری ضمانت کیلئے جمع کروائی گئی۔

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ صوابی میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی کہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بھی روکا جائے۔