اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت شریک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاسں میں وزرائے اعلیٰ کے علاوہ خفیہ اداروں کے حکام بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی امور پر بریفنگ اور فیصلے ہوں گے۔
اجلاس میں 9 مئی کےواقعات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔









