بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے غداری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے غداری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی طرف سے حاضری استثنیٰ کی درخواست لیگل ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر نے دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم (حکومتی اتحاد) کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا گیا، عمران خان کی پیشی پر امن و امان کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ضمانتوں کیلئے عمران خان مختلف فورمز پر رجوع کر رہے ہیں، آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں غداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، عمران خان نے درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔