بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کیس میں کل حاضر ہوں’، نیب راولپنڈی نے سمن جاری کر دیئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کیس میں نیب راولپنڈی نے کل حاضری کے سمن جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے نام جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کل صبح 10 بجے نیب انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوں۔

عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں۔ جن میں سے اہم سوالات یہ ہیں کہ رقم ملزمان کو دلوا کر مالی فائدے حاصل کئے گئے۔ عمران خان نے رقم واپس دے کر 458 کنال اراضی اور 28 کروڑ روپے حاصل کئے۔ رقم واپس کر کے عمران خان، بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں۔