بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئی سیاسی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں،تمام سٹیک ہولڈرزکو کہتا ہوں دوبارہ سوچیں ، صدر مملکت نے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ ملکی صورتحال پر کہاہے کہ کوئی سیاسی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں،تمام سٹیک ہولڈرزکو کہتا ہوں وہ دوبارہ سوچیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ انا، زبردستی یا انکساری کی حکمت، کون سی روش کو غالب آنا چاہیے؟ہم درگزر کیساتھ تنازعات حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

صدر مملکت کااپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ سب پر زور دیتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں،سب سے گزارش ہے ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں،آج کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی پاکستان مخالف نہیں رہی،کوئی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں،تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ دوبارہ سوچیں ۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونیوالا امن غیرمعمولی ہے،یہ اقدام ان عظیم رہنماﺅں کی سوچ میں غیرمعمولی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، کیا ہماری قیادت بھی ایران، سعودی عرب جیسی عظمت کا مظاہرہ کرسکتی ہے؟

ان کا کہناتھا کہ سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے،وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں،سبق نہ سیکھنے والی قومیں وقت کی ریت میں ذروں کی طرح فراموش کر دی جاتی ہیں،پاکستان میں دھونس کی ایک طویل تاریخ ہے جو بار بار دہرائی گئی ۔