لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے گرفتاری کے بعد پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا، انہیں لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میاں عباد فاروق نے اپنے اعترافی بیان میں الزام عائد کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہماری قیادت نے ہمیں بلا کر ہدایت دی کہ جناح ہاوس میں آگ لگانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کال کی گئی ، یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت ساری لیڈر شپ اس کال میں موجود تھی۔ ہمیں لبرٹی چوک بلایا گیا اور پھر بتایا گیا کہ آپ نے سب کے ساتھ مل کر کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے اور وہاں جا کر آگ لگانی ہے۔
انہوں نے کہا یہ جو ہوا اچھا نہیں ہوا، ہمیں کسی بھی ادارے کے خلاف ایسی کوئی تحریک نہیں چلانی چاہئے کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ فوج یا کوئی بھی ادارہ ہو ہمیں سب کی عزت کرنی چاہئے۔ اگرٹکٹ گالی دے کر ملتی ہے یا ادارے کو آگ لگا کر ملتی ہے تو پھر مجھے یہ ٹکٹ نہیں چاہئے۔
کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے عباد فاروق نے تحریک انصاف کی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید نے کورکمانڈر ہاؤس کو آگ لگانے کا حکم دیا.
اس اعترافی بیان کے بعد ان شرپسندوں سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے









