بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے، عطاء تارڑ کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ آڈیو میں مراد سعید بالکل واضح کہہ رہے ہیں اپنے اپنے اہداف پر پہنچنا ہے۔ شکلیں اور کرتوت سامنے ہیں پھر بھی کہتے ہیں یہ ہم نہیں۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ایک شخص کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے چاغی پہاڑ کا ماڈل بھی جلا دیا گیا، چاغی پہاڑ سے آپ کی کیا دشمنی تھی، ان واقعات پر ملٹری ایکٹ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ شر پسند منظم سازش کے تحت حکومتی املاک پر حملہ آور ہوئے، شہدا کی تصویروں کو بھی نہ بخشا گیا۔ گرفتاری سے پہلے عمران خان بیان دے کر گئے کہ ہاتھ بھی لگایا تو ردعمل آئے گا۔ ان کی خواتین کہہ رہی تھیں کہ چلو جا کر جناح ہاؤس جلائیں، ان مٹھی بھر لوگوں میں اتنی جرات کیسے آئی۔