اسلام آباد(ممتازنیوز )سابق وفاقی وزیراورپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ حبافواد نےکہاکہ خان صاحب جہاں آپ نے شاہ محمود قریشی اوراسد عمرکانام لیاوہاں فواد چوہدری ،ملیکہ بخاری ،جمشید چیمہ ،مسرت جمشید کاذکرکرنابھول گئے،واضح رہےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےبدھ کو سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کارکنوں اور رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کی مذمت کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی اوراسد عمر کانام لیااورکہاکہ یہ لوگ ایک ہفتے سے زائد عرصہ سے جیل میں بند ہیں عدالتی احکامات کے باوجود صحافی عمران ریاض خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور ان کے خلاف تشدد کی تصدیق شدہ اطلاعات ہیں۔
Khan Saab you forgot to mention Fawad Chaudhry's,Maleeka Bokhari,Jamsheed Cheema ,Musrat Cheema's names as you mentioned others. https://t.co/6nhJR16j1u
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) May 17, 2023









