لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے بعد محمود الرشید کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق میاں محمود الرشید کو دوران حراست سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد پولیس انہیں سروسز ہسپتال لے گئی۔ بزرگ رہنما کو پولیس ہتھکڑیوں کے ساتھ ہسپتال لے کر آئی۔









