کراچی(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء علی زیدی نے کہاکہ عمران خان کے سواکسی کوسیاستدا ن نہیں مانتا،میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی، 9مئی کوجوکچھ ہوا اس کی مذمت کرتاہوں ،ایم ایم عالم بیس پرکھڑے جہاز کوجلایاگیاجس کاافسوس ہے،بدھ کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ فوج ہم سے ہے اورہم فوج سے ہیں ،یادگارشہداء کوجلانے پردلی دکھ ہوا،ریڈیوپاکستان پشاورکی عمارت جلادی گئی ،کورکمانڈر ہائوس پرجوحملہ ہوااس کاافسوس ہوا،
انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ جوکوئی بھی تشدد کے واقعات میں ملوث ہے اس کاتحریک انصاف کے ساتھ تعلق ہوہی نہیں سکتا،میں نہ کبھی تشدد کی حمایت کروں گانہ اس کی اجازت دوں گا،ریاست کے اثاثوں کونقصان پہنچانے والاپی ٹی آئی کاکارکن ہوہی نہیں سکتا۔تحریک انصاف چھوڑنے کاسوچ بھی نہیں سکتا،پارٹی اس دن چھوڑوں گاجس دن عمران خان چھوڑیں گے۔
9مئی کوجوکچھ ہوا اس کی مذمت کرتاہوں، عمران خان کے سواکسی کوسیاستدا ن نہیں مانتا،علی زیدی








