بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9مئی کادن قومی سانحہ تھا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ9مئی کادن قومی سانحہ تھا، پاکستان کاجوازلی دشمن ہے اس نے بھی ایساکام نہیں کیاجوعمران خان کے مسلح جتھوں اورپلانٹڈ لوگوں نے 9مئی کوکیا،کورکمانڈر لاہور کے گھرپرتوڑ پھوڑ کی گئی ،عمران خان کے اکسانے پراسپتالوں اورسکولوں پرحملے کیے گئے ،بدھ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ جس پرچم کوہم نیچے نہیں گرنے دیتے اس کوچومتے ہیں ان پرچموںکونذرآتش کیاگیا،ایسے لوگ جواس قسم کے عمل میں ملوث تھے ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،یہ ملک دشمنی ہے جوبغاوت کے زمرے میں آتی ہے ،شہداء اورغازیوں کے یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ،ایسے لوگوں کے خلاف ٹرائل ہوگا۔