بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھورنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء عامر کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا سیاست میرے بس کی بات ہے، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے پاکستان پر آنچ آئے، کیا ہم اس لئے سیاست کررہے ہیں کہ اداروں کو بیچ میں لائیں؟، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس سے متعلق واقعہ افسوسناک تھا۔
عامرکیانی نے مزید کہا میرے ہاتھ میں اب ایک ہی پرچم ہوگا صرف سبز ہلالی پرچم تھام کرجئیں گے،پی ڈی ایم سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔
ذرائع کے مطابق عامرمحمود کیانی آج شام 5 بجے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔