سلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عبداللہ چیمہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے قریب سے پاکستان کے معروف صحافی عمر چیمہ اور اعزاز سید کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیاہے ، ان سے موبائل فونز اور نقدی رقم چھین لی گئی جبکہ ان کے موبائل کے پاسپورڈ ز بھی لے لیے گئے ۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو چاہیے کہ اس معاملے کا جلد از جلد نوٹس لیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں صحافی یوٹیوب پر ’ٹاک شاک‘ کے نام سے ایک کامیاب وی لاگ پر مشتمل چینل چلا رہے ہیں جن میں وہ حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق کئی اہم انکشافات اور دعوے کرتے ہیں ۔









