بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنما ملک امین اسلم کا بھی تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، اس پر پارٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے میں چلا گیا، اب اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا جو لوگ بھی بنارہے ہیں وہ خیر خواہ نہیں وہ اس جماعت کو گہری کھائی میں پھینک آئے ہیں۔