سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ نے صارفین کوبڑی خوشخبری سنادی ۔ بلیو ٹک صارفین کے لیے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کی حد دو گھنٹے تک بڑھا دی گئی۔
سربراہ ٹوئٹر ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر اب دو گھنٹے طویل دورانیے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو فائل کے سائز کو بھی 2 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا ہے۔
ٹوئٹر بلیو میں کی جانے والی تبدیلیوں کے تحت ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ کے ذریعے ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکے گی جو کہ اس سے پہلے صرف ویب سے کی جاسکتی تھی۔ البتہ ویڈیو کا معیار فُل ایچ ڈی ہی رہے۔
ٹوئٹر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،لمبی ویڈیو اپ لوڈ کرنے اجازت مل گئی








