بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرن ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔