لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے۔
پولیس حکام کے مطابق زمان پارک میں واقع عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے جانے والی ٹیم میں ایس پی اور خواتین اہلکاربھی شامل ہوں گی۔دہشتگردوں کی تلاش کے لیے گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی سرچنگ کی جائے گی۔
اس موقع پر کمشنر لاہور بھی پولیس کے ہمراہ ہوں گے۔
دہشت گردوں کی تلاشی کیلئے جانیوالی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور ڈویژن کریں گے، پولیس کی سرچ ٹیم آج عمران خان کے گھر کی تلاشی لیں گے۔ پنجاب حکومت نے عمران خان کے گھر 400 پولیس اہلکار بھجوانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق 40 دہشت گرد عمران خان کے گھر چھپے ہوئے ہیں، ایک دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے 4 پولیس اہلکاروں کو بھیجا جائے گا۔ تلاشی کی نگرانی کیلئے خصوصی کیمروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔









