بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے 123 کارکنان کی نظر بندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم جاری

لاہور (مانیٹرن ڈیسک) تحریک انصاف کے 123 کارکنان کی بازیابی کیلئے فرخ حبیب کی درخواست پر نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے رہائی کا حکم دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد سے 123 پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا، جسٹس انوارالحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی، عدالت کے روبرو درخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرخ حبیب پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ہیں اور گرفتار افراد پارٹی کارکنان ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ زیر حراست افراد کے ورثا عدالت سے رجوع کر تے تو زیادہ مناسب ہو تا۔

عدالت نےدونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 123 کارکنان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔