بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘عمران خان کے بیانات میں ہمیں دکھ اور ندامت نظر نہیں آئی’

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانات میں ہمیں دکھ اور ندامت نظر نہیں آئی، ان کو نواوردس مئی کے واقعات کی ذمہ داری لینی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہورہائی کورٹ نوٹی فکیشن معطل کرسکتےہیں اسپیکرکوہدایت نہیں دےسکتے، استعفیٰ منظور ہونے کےبعد اس کو واپس نہیں لیاجاسکتا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ استعفیٰ منظورکرنایانہ کرنا اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدیدہے، ایک باراستعفیٰ منظور ہو جائے تو واپس لینے کی شق قانون میں موجود نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوائیوں نے سول و عسکری املاک پرحملہ کیا،عمران خان کے بیانات سے ہمیں دکھ اور ندامت نظر نہیں آئی، عمران خان کو 9 اور 10 مئی واقعات کی ذمہ داری لینی ہوگی ، اگر ذمہ داری نہیں لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں نے فیصلہ عمران خان اور ان کی جماعت نے کرنا ہے، ان کو فیصلہ کرنا ہوگا ان کو جمہوری جماعت بن کر رہنا ہے یا نہیں۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو معاشی نقصان ہورہاہے، شرپسندجتھوں نےعام شہریوں کی موٹرسائیکل جلائیں، پاکستان بنانے اور جلانےوالوں میں فرق سب نےدیکھ لیا۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی امریکا میں سہولت کاری ہورہی ہے، وہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں، اس پیسےکی آواز وہاں سےآرہی ہے۔