بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگلے 3 روز درجہ حرارت میں 4 ڈگری تک اضافہ متوقع،کراچی میں پارہ کہاں تک جائیگا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2  سے3  روز درجہ حرارت میں 2سے4  ڈگری تک اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج لاہور اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں42، کراچی میں زیادہ سے زیادہ45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو میں 48 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔